m73.jpg

ï·º

توصیف شہنشاہ زمنؐ

یوں نہ ہو میرا شبستان مقدر روشن
لکھنے بیٹھا ہوں میں توصیف شہنشاہؐ زمن
وہ شہنشاہؐ جہاں جس کے تبسم پہ نثار
لالہ و گل کی مہک ،سنبل و سوسن کی پھبن
مستند ہے فصØ+ا Ú©Û’ لیے ہر قول اُس کا
گفتگو جس Ú©ÛŒ Ø+Ú©Ù…ØŒ جس کا سخن مستØ+سن
ہے پنہ گاہ غریب الوطناں شہر اُس کا
اُس کا دربار ہے سب غم زدگاں کا مامن
برسا الطاف و عنایات کا جب ابر مطیر
نکہت و نور سے لبریز ہوئے برگ و سمن
دشمنوں پر بھی سØ+اب کرم اُس کا برسے
اُس Ú©ÛŒ رØ+مت ہے گنہگار پہ بھی سایہ فگن
اُس کے مہتاب کی کرنوں سے درخشاں ہو جہاں
ظلمت کفر کے وہ چاک کرے پیراہن
کر گئی ظلمت دنیا میں اجالا خالد
اُس کے خورشید جہاں تاب کی ایک ایک کرن